نئے پاکستان میں چاٹ کی ریٹ لسٹ


  

ایک دہی بھلے فروٹ چاٹ کی دکان پر چاٹ کی اقسام بمعہ قیمت فہرست آویزاں تھی جس پر لکھا تھا

1. سادہ چاٹ50 روپے

2. اسپیشل چاٹ 60 روپے 

3. ایکسٹرا اسپیشل چاٹ 70 روپے 

4. ڈبل ایکسٹرا اسپیشل چاٹ80 روپے

5. سنڈے اسپیشل چاٹ 100 روپے


میں نے سوچا روزانہ یہ مختلف قسم کی چاٹ کا ذائقہ چکھنا چاہیۓتین چار دن میں احساس ہوا کہ ذائقہ تو ایک ہی ہے کوئی فرق نہیں ہے


دکاندار سے پوچھا کہ بھائی یہ کیا ماجرا ہے تو وہ بولا 

سادہ چاٹ ایسے ہی پلیٹ میں دے دی جاتی ہے

اسپیشل چاٹ ,, چمچہ دھو کے دی جاتی ہے

ایکسٹرا اسپیشل چاٹ ,, چمچہ اور پلیٹ دھو کے دی جاتی ہے 

ڈبل ایکسٹرا اسپیشل چاٹ ,, ان سب چیزوں کے ساتھ ساتھ میں اپنے ہاتھ بھی دھو کے دیتا ہوں

میں نے پوچھا بھائی یہ سنڈے اسپیشل چاٹ میں کیا ہوتا ہے

تو وہ بولا سنڈے یعنی اتوار کو میں خود نہا کر آتا ہوں.

پاکستان کا حال بھی چاٹ بنانے اور کھانے والوں کی طرح ہے۔ پاکستان وہی ہے کبھی اسے نیا بنانے کا دعوا کیا جاتا ہے کبھی پرانے کی مرمت کا کام شروع ہو جاتا ہے۔ اور عوام بھی میرے جیسی کہ ہر ذائقے کو چکھنا ضروری سمجھتی ہے۔ہر سیاسی پارٹی نے ریٹ لسٹ آویزاں کی ہوئ ہیں لیکن چاٹ وہی ہے۔کبھی ہاتھ دھو کے دیا جا رہا ہے تو کبھی نہا کے۔ 

Commentaires

Posts les plus consultés de ce blog

If you want to succeed, do it

Watch horror movies and earn dollars

The power of the Taliban and social media